• news

سینکڑوں افغان شہریوں کی امریکہ میں عارضی داخلے کی درخواستیں مسترد

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وفاقی امیگریشن حکام نے  سینکڑوں کی تعداد میں افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر عارضی داخلے کی سینکڑوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے ادارے کی ترجمان وکٹوریا پالمر نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے نکلنے کے بعد سے انہیں عارضی داخلے کی 35000 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے  اب تک 150 سے کم ہی درخواستیں منظور ہوئی ہیں، جبکہ 470 مسترد کر دی گئی ہیں۔ انسانی بنیادوں پر عارضی داخلے کی اجازت صرف شدید ایمرجنسی کی صورت میں ہی دی جاتی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا کسی معذوری کی وجہ سے ملک میں محصور یا پھر طالبان کے خوف سے روپوش افراد کے لئے پناہ گزین پروگرام کا طریقہ کار قابل عمل نہیں ہے اور ایسی درخواستوں کو ایمرجنسی کے طور پر ہی لیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے تقریبا 95000 افغان شہریوں کو امریکہ میں بسانے کا وعدہ کیا ہے مگر اس کے لئے پہلے مکمل اور جامع تحقیقات کی جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن