فلپائن،سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی
منیلا(اے پی پی)فلپائن میں سمندری طوفان رائی سے مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے چیف ریکارڈو جلاد کے حوالے سے بتایا ہیکہ ملک کے متاثرہ صوبوں میں حکام نے طوفان آنے کے تقریبا دو ہفتے بعد خوراک، پانی اور پناہ گاہ کے سامان کی مزید فراہمی کی اپیل کی ہے۔