• news

وفاقی‘ صوبائی حکومتیں‘ اپوزیشن عوامی توقعات پر پورا نہ اتر سکیں: سروے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور اپوزیشن کوئی بھی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔ اپوزیشن کی کارکردگی پر 56 فیصد پاکستانیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ ایسوس سروے میں 55 فیصد پاکستانیوں نے حکومتی کارکردگی کو خراب قرار دیا۔ 13 فیصد نے توقعات سے بہتر کہا جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ جیسی توقع تھی ویسی ہی پی ٹی آئی نے کارکردگی دکھائی۔ 46 فیصد مایوس افراد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا 63 فیصد پاکستانیوں نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش کہا۔

ای پیپر-دی نیشن