نئے سال پر تلخیاں کم کرنے کی ضرورت حکومت اپوزیشن بات کریں: فواد چودھری
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2022 کے آغاز پر تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے‘حکومت اور اپوزیشن الیکشن‘ معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئے گفتگو کریں، پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے، پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔ ہفتہ کو نئے سال کی آمد پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن معیشت، سیاسی اورعدالتی اصلاحات پرگفتگو کریں۔