حکومت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے:جنت حسین
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)حکومت پنجاب مریضوں اور انکے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے، مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی فقدان قابل برداشت نہیں، سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز و دیگر عملہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو جنت حسین نیکوکارانے تحصیل ہسپتال شاہکوٹ میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اچانک دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ڈاکٹر رانا اورنگزیب و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو جنت حسین نیکوکارا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ کے اچانک دورے کے دوران صفا ئی ستھرائی ،عملہ کی حاضری،ادویات کاسٹاک سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔