• news

تبدیلی کے نام پر کرپشن اورکمیشن کا سلسلہ جاری ہے: رفاقت علی 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری وکنوینئر پی پی 140 رفاقت علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پاکستان کے قیام اور تبدیلی کے جو دعوے کیے تھے وہ ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ان حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پاکستان مسائلستان کی شکل اختیار کر چکا ہے تبدیلی کے نام پر کرپشن اورکمیشن کا سلسلہ جاری ہے نواز لیگ کی قیادت نے ہمیشہ ملک وقوم اورجمہوریت کے مفاد کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے اور یہ کردار نواز شریف کی قیادت میں جاری رہے گا جو بہت جلد پاکستان آکر حکومت مخالف تحریک کی قیادت کریںگے موجودہ حکومت گھر واپس جانے کی تیاریاںکررہی ہے سال 2021 کی طرح 2022 بھی عوام کیلئے مشکلات کا سال ثابت ہوگا منی بجٹ کی منظوری بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس سے ملک کے اندر مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا ان خیالات کااظہارانہوںنے جمال گارڈن میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن