گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر قصور کے زیر اہتمام داخلہ مہم جاری
قصور(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب حکومت کی ہدایات پر گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور کے زیر اہتمام ڈور ٹو ڈور آگاہی داخلہ مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور کے زیر اہتمام شہر قصور اور گردونواح میں سپیشل ایجو کیشن کی خواتین ٹیچر ز اور سٹاف ’’ڈور ٹو ڈور‘‘آگاہی داخلہ مہم 2022بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہا ہے جس میں متاثرہ سماعت، متاثرہ بصارت، ذہنی اور جسمانی طور پر پسماندہ بچوں اور بچیوں کے والدین کو آگاہی دی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے سپیشل بچوں کو تعلیم دلوا کر معاشرے کا مفید شہر ی بنا سکیں۔ ہیڈ مسٹریس سکول ہذا میڈم نورین غفور کے مطابق معذور افراد کیلئے تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے جس کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ محکمہ سپیشل ایجو کیشن معذور بچوں کو سکولز تک لانے اور تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔