• news

دنیاکے سب سے بڑے تجارتی معاہدے آر سی ای پی پر عملدرآمد شروع

جکارتہ (شنہورا) دنیا کے اب تک کے سب سے بڑے تجارتی معاہدے‘ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) پر یکم جنوری 2022ء سے عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ آر سی ای پی پر نومبر 2020ء میں دستخط کئے گئے تھے جس میں جنوب  مشرق ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے 10 رکن ممالک کے ساتھ ساتھ چین‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ جنوبی کوریا کے لئے معاہدہ یکم فروری سے نافذ العمل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن