نئے سال میں پسند کی شادی کا پہلا کیس سیشن کورٹ میں دائر‘ ہراساں نہ کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نئے سال کی پہلی پسند کی شادی کا کیس بھی گذشتہ روز سیشن کورٹ میں دائر ہو گیا۔ نئے سال کے پہلے دن پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے فاضل عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے نکاح کر لیا ہے۔ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تحفظ دیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج سجاد قاسم نے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کے احکامات ایس ایچ او نارتھ کینٹ کو جاری کر دئیے۔