انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ‘ عبدالواحد بنگلزئی کرونا کا شکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی انڈر 19 سکواڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوگیا۔سکواڈ گزشتہ روزدوپہر 12 بجے دبئی سے بذریعہ مانچسٹر، برج ٹاؤن کیلئے روانہ ہوا،کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالواحد بنگلزئی سکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے،عبدالواحد بنگلزئی دس روز دبئی میں آئیسولیشن کریں گے، آئیسولیشن کے دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ عبدالواحد بنگلزئی کی نگرانی کرے گا۔انہوںنے کہاکہ غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو سکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں،دونوں کھلاڑی آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی انڈر 19 سکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 14 جنوری سے شروع جبکہ فائنل پانچ فروری کو شیڈول ہے۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جنوری کو پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گی۔