سعودی ڈاکار ریلی کا افتتاح آج کیا جائے گا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب میں ڈاکار ریلی 2022ء ایڈیشن44کا افتتاح آج اتوار کو کیا جائے گا جو 14 جنوری تک جاری رہے گی اور اس میں70ملکوں کے650ڈرائیورز اپنی قسمت آزمائیں گے۔ سعودی عرب مسلسل تیسرے سال ڈاکار ریلی کی میزبانی کر رہا ہے۔ سعودی عرب وسیع و عریض صحراں، پرکشش قدرتی مناظر اور رنگا رنگ جغرافیائی تشکیل سے مالا مال ریاست ہے۔ڈاکار ریلی کا افتتاح سعودی عرب کے مشہور شہر حائل سے ہوگا۔ 8جنوری کو دارالحکومت ریاض میں آرام کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ریلی میں مختلف زمروں کی 430گاڑیاں شریک ہوں گی جبکہ146 ڈاکار کلاسک زمرے میں شامل ہوں گی۔