برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) برطانیہ کی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں ۔ ایونٹ تین سے نو جنوری تک میلبورن میں شیڈول ہے ۔ انیس سالہ کھلاڑی کرسمس سے قبل ابوظہبی میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آئسولیشن سے باہر آئی ہیں ۔ امکان ہے کہ وہ آسٹریلین اوپن سے قبل سڈنی جائیں گی جو سترہ جنوری سے شروع ہوگا۔ راڈو کانو نے کہا کہ ابھی آئسولیشن سے باہر آئی ہوں اور فوری ایونٹ میں شرکت کرنا بہت مشکل تھا ۔