• news

 2022 ء میں پاکستان ‘بھارت کرکٹ ٹیموں کا 4 بار ٹاکرا متوقع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نئے سال میں کرکٹ کے تین ورلڈ کپ منعقد ہوں گے جن میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا تین سے چار بار ٹاکرا ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں سب سے پہلے جو عالمی مقابلہ ہوگا وہ انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا جو 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا جو 5 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور کل 48 میچز کھیلیں گی۔ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی انڈر19 گروپ بی میں آئرلینڈ، یوگینڈا اور جنوبی افریقہ کے اتھ ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔ پاکستان کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کیساتھ ہے۔ قوی امکان ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا ناک آؤٹ مرحلے میں ٹاکرا ہوجائے۔یہ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے 3 اپریل تک ہوگا۔ اس کے لیگ راؤنڈ میں پاکستان‘ بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں۔ اس کے علاوہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیمیں ٹکرا سکتی ہیں۔ کرکٹ کا تیسرا عالمی مقابلہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء ہوگا جو 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کی میزبانی میں کھیلا جائیگا۔ ابھی تک اس کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء کی طرح اس بار بھی روایتی حریفوں کو ایک ہی راؤنڈ میں رکھا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن