• news

اسد عمر کی پریس کانفرنس سے پہلے پارٹی کارکنوں کا احتجاج، نعرے بازی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے انصاف ہائوس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی پریس کانفرنس سے پہلے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ احتجاجی کارکنوں نے انصاف ہائوس پر پوسٹرز اور بینرز لگا دیئے اور اٹھا بھی رکھے تھے۔ کارکنوں نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کیخلاف نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے کہا کہ کراچی کنٹونمنٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کی گئی مطالبہ کرتے ہیں کہ ملیر کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن کی انکوائری رپورٹ دی جائے۔ الیکشن میں اقربا پروری کی انکوائری کی جائے۔ پی ٹی آئی امیدواروں کی ناکامی کے ذمے داروں کا تعین اور کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن