انسانیت شرمندہ: بھارت میں پھر مسلم خواتین آن لائن فروخت کیلئے پیش
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) مودی کے دیس میں ایک بار پھر مسلم خواتین کو آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مخالف خواتین کو ہدف بتایا گیا۔ جبکہ صحافی حبہ بیگ بھی آن لائن برائے فروخت خواتین میں شامل ہیں۔ حبہ بیگ نے ٹویٹ کیا 6 ماہ میں دوسری بار مجھے آن لائن بیچا گیا۔ حکام کب جاگیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کیا گیا تھا۔