• news

پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی سمری کے بر عکس قیمتوں میں اضافہ کیا 

 اسلام آباد(نا مہ نگار)پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2پیسے مہنگا کرنے کی سمری پر عمل کرنے کے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4روپے مہنگا کردیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3روپے 2پیسے اور ڈیزل 4روپے 53پیسے فی لیٹر مہنگا کرنیکی سمری آئی تھی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہیکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریبا اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔خیال رہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت 4روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 15پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کرنیکا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن