• news

پیر پگارا سے ملاقات‘ عوام کیلئے بنیادی اشیاء خریدنا محال: جہانگیر ترین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہو چکی ہے۔ کراچی میں جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے آیا تھا۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔ اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟۔ جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہو چکی ہے۔ غریب آدمی کو ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔ دریں اثناء جہانگیر ترین نے کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن