پی این ایس تبوک کے دورہ عمان تعلقات کو فروغ ملے گا: ترجمان پاک بحریہ
اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی بندرگاہ دقم آمد پر عمانی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ یک مطابق پی این ایس تبوک کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔