بنکس اور مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے
لاہور (سٹاف رپورٹر) سٹیٹ بنک کے اعلان کے مطابق بنکس اور مالیاتی ادارے آج (پیر) کے روز بند رہیں گے۔ نئے سال کے پہلے روز تمام بنک، ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیز عوام سے لین دین کیلئے بند رہتے ہیں تاہم یکم جنوری 2022 کوہفتہ اور اس کیساتھ 2 جنوری کو اتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث آج کا اعلان کیا گیا ہے۔