• news

2021کی بہترین ٹیمو کا اعلان ،بابر اعظم کپتان


لاہور (سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ویب سائٹ نے 2021 ء کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاہین آفریدی، حسن علی اور فواد عالم کے نام ان ٹیموں میں آئے ہیں۔ بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کپتان بنایا گیا ہے۔ٹیسٹ کی بہترین ٹیم میں بھارت کے روہت شرما اور سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے بطور اوپنر شامل ہیں۔ مڈل آرڈر میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین اور پاکستان کے فواد عالم شامل ہیں۔انگلش کپتان جوروٹ کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ بھارت کے رشبھ پنت بطور مڈل آرڈر بیٹر اور روی چندرن ایشوین بطور سپنر شامل ہیں۔ فاسٹ بائولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی اور حسن علی، انگلینڈ کے اولی رابنسن اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن شامل ہیں۔ون ڈے ٹیم کی قیادت پاکستان کے بابر اعظم کو سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ اور پاکستان کے فخر زمان اوپنر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈیوسن ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔سری لنکن سپنر وانندو ہسارنگا بھی سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ آئرلینڈ کے سیمی سنگھ اور جوش لٹل، سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان بطور فاسٹ بائولر سکواڈ کا حصہ ہیں۔ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کو دی گئی ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم،محمد رضوان‘ انگلینڈ کے معین علی، آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا، بھارت کے ہرشل پٹیل اور افغانستان کے راشد خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی اور بنگلہ دیش کے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن