محمدحسنین کا بگ بیش لیگ میں پہلا اوور میڈان ‘3وکٹیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر محمد حسنین نے آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ کے پہلے اوور میں کوئی رن دیے بغیر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کردیا۔ پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، اوور کی آخری گیند پر بھی کوئی رن نہیں بنا۔محمد حسنین کے علاوہ فاسٹ بائولر حارث رؤف، شاداب خان، فخر زمان اور سید فریدون بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔