آئی سی سی ایوارڈز کیلئے شاہین آفریدی کی نامزدگی باعثِ فخر ہے: عاطف رانا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہاہے کہ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا آئی سی سی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے، دعا ہے شاہین آفریدی کو ایوارڈ ملے۔ لاہور قلندرز وعدے کے مطابق ینگ ہیروز دیتی رہے گی، تسلسل کیساتھ پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد کے خواہش مند ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس بار ماضی کی طرح کوئی ایشو ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ معاملات سنبھالے گا۔