• news

بروک لیسنر ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب


لاہور(سپورٹس ڈیسک )بروک لیسنر نے ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیت لی ہے۔بروک لیسنر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ڈے 1 نامی ایونٹ میں یونیورسل چیمپئن رومن رینز سے مقابلہ کرنا تھا۔مگر آخری موقع پر رومن رینز میں کروناکی تشخیص کے بعد میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔کمپنی نے بروک لیسنر کو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ میں بروک لیسنر کو شامل کردیا جس میں چیمپئن بگ ای کو سیٹھ رولنز، کیون اوئنز اور بوبی لیشلے جیسے حریفوں کے سامنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔بروک لیسنر کی شمولیت کے بعد یہ 5 ریسلرز کا مقابلہ بن گیا ‘ یکم جنوری کی صبح تک بروک لیسنر اس میچ کا حصہ نہیں تھے۔بروک لیسنر نے دفاعی چیمپئن بگ ای کو اپنے مخصوص داؤ ایف 5 کے ذریعے چت کرکے کامیابی حاصل کی۔اب آگے بروک لیسنر کس سے مقابلہ کرتے ہیں ابھی کہنا مشکل ہے مگر رومن رینز کی واپسی کے وقت کے بارے میں بھی کچھ کہنا ابھی ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن