• news

ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے عبوری کوچ کے عہدے سے الگ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکا دیسی کوچز سے دل بھر گیا اور ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے عبوری کوچ کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔ مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے غیر ملکی کوچز ہونگے، ثقلین مشتاق ٹی 20ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سیریز میں عبوری کوچ تھے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی فی الحال کوئی اسائمنٹ نہیں، رمیز راجہ نے گزشتہ روز غیر ملکی کوچز کی تقرری کی طرف اشارہ کیا تھا۔ثقلین مشتاق عہدہ سے الگ ہوگئے ہیں ۔ انہیں مصباح الحق کے عہدہ چھوڑنے پر عبوری طور پر ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کرے گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن