• news

عرب ممالک میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل‘ برآمدگی جرم قرار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا۔ دوران سفر برآمدگی جرم قرار دے دیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق مشرق وسطیٰ میں نسوارکو منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفر جرم ہوگا۔ کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوارنہ لے کر جانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے ائرپورٹس پر بینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن