سینٹ کا اجلاس آج طلب منی بجٹ پیش کیا جائے گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کا اجلاس آج بروز منگل شام 4 بجے طلب کرلیا۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت بلایا گیا۔ آئی این پی کے مطابق منی بجٹ آج سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ فنانس بل پیش ہونے کے 14 دن بعد سینٹ اپنی سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجے گا جس کے بعد قومی اسمبلی میں اس کی منظوری ہوسکے گی۔