• news

چاند نظر نہیں آیا یکم جمادی الثانی کل ہو گی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمادی الثانی1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا یکم جمادی الثانی کل بروز بدھ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے مگر کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اس لئے اتفاق رائے سے طے پایا  ہے یکم جمادی الثانی کل ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن