اٹارنی جنرل کی لاء افسروں سے ملاقات‘ شہباز کے حلف نامے کے تحت نواز شریف کی اپیل پر گفتگو
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کے لاء افسروں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے شہباز شریف کے حلف نامے کے تحت نواز شریف کی اپیل پر گفتگو کی۔ وفاق کے زیرسماعت مقدمات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے لاء افسروں کو ہدایت کی کہ کیسز کی بھرپور تیاری کر کے عدالتوں میں جائیں اور زیرالتواء کیسز جلد نمٹانے کی کوشش کریں۔