• news

لاہور :بونداباندی،  سندھ  میں بارش بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

اسلام آباد (خبر نگار) لاہور میں گزشتہ رات سرد ہوا کے ساتھ بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں اکثر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار، تیزبارش کا بھی امکان ہے۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان قلات میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ،کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، گوپس منفی08، بابوسر، کالام منفی07، سکردومنفی06، بگروٹ، ہنزہ منفی05، پاراچنارمنفی04، گلگت، مالم جبہ منفی03، میرکھانی منفی 02، چترال، دیر، چراٹ، بارہ مولہ، شوپیاں، پلوامہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن