• news

پاکستان میں ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل، چیف جسٹس، ہندو یاتریوں کے وفد کی ملاقات

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس گلزار احمد سے کرک میں تیری مندر کے دورے پر آئے مختلف ممالک کے ہندو یاتریوں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ہندو یاتریوں کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی برداشت ہے، پاکستان میں ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ عدالتیں بنیادی حقوق کی محافظ ہیں۔پاکستان کی عدالتوں نے ہمیشہ آئین پاکستان کے تحت اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین و وکن قومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار نے چیف جسٹس گلزار احمد کو وفد کے بارے میں بتاتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اقلیتی حقوق سے متعلق اقدامات کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن