اسلام دشمن قوتوں کابڑا ٹارگٹ پاکستان ہے: حافظ عبدالطیف
جھبراں (نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی اور انتشار نے اسلامی قوت کو کمزور کیا ہے مسلمانوں کو باہر سے نہیں، اندر سے نقصان پہنچایا جارہا ہے ، اسلام دشمن قوتوں کابڑا ٹارگٹ پاکستان ہے جس کا قیام اسلا م کے نام پر ہوا، کبھی فرقہ واریت کو ہوا دی گئی ۔