• news

 ہسپتال میںڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کی خدمت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے: ڈاکٹر ماہا

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی ڈاکٹر مس ماہا نے کہا ہے کہ ہسپتال کی ضروریات اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس سمیت ڈاکٹروں کی پوری ٹیم مریضوں کی خدمت کے لئے ہر لمحہ تیار رہتی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا مریضوں کے لواحقین کی طرف سے کبھی کبھی ناگوار واقعات کا ہونا ایک فطری عمل ہے ۔ پھر بھی ان پر قابو پانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض مریضوں کے لواحقین جذبات میں آ کر ڈاکٹروں سے تلخ کلامی پر اتر آتے ہیں ۔ مریضوں کے لواحقین کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہئے ۔ ڈاکٹروں اور مریضوں کے لواحقین کی باہمی مشاورت سے مریضوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ضرورت مند مریضوں کی خدمت کریں اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن