• news

کارکردگی معاہدوں سے گورننس نظام میں تبدیلی آرہی ہے: محمد شہزاد


لاہور(نیوزرپورٹر) کارکردگی کے معاہدوں سے گورننس کے نظام میں تبدیلی آرہی ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کیلئے پرفارمنس بونس متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس میں زیر تربیت افسروں کے ساتھ گفتگو میں کیا۔کارکردگی کے معاہدوں کا نظام حکومت کی طرف سے متعارف کرایا گیا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک موثر، قابل عمل، مضبوط اورآؤٹ پٹ بیسڈ ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ بھی پہلی بار ہے کہ وزارتوں کے مابین dependencies، جن کی وجہ سے اہداف کی تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے، کو حل کرنے کیلئے ایک نظام قائم کیا گیا ہے۔ صحت مند، مسابقتی اور کارکردگی کے کلچر کی حوصلہ افزائی کیلئے اس سال پرفارمنس بونس متعارف کرایا گیا ہے جو وزارت کے تمام عملے کو اس صورت میں دیا جائے گا۔ جب ان کی کارکردگی سکور 80 فیصد یا اس سے زیادہ ہے۔ اس موقع پر جہانزیب خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور کشمالہ کاکاخیل، ممبر پرائم منسٹر ریفارم ٹیم بھی موجود تھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن