• news

اولیاء کرام کی تعلیمات  مشعل راہ ہیں: ادریس شاہ زنجانی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں نے اپنا سب کچھ دین پر لگا دیا برصغیر میں اشاعت اسلام میں اولیاء کرام خصوصاً حضرت میراں حسین شاہ زنجانی اس کے بھائیوں حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی و حضرت موسیٰ شاہ زنجانی کی خدمات قابل قدر ہیں ان اولیاء کرام کے آستانے آج بھی فیض کا سرچشمہ   اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنا قرب اور بزرگی عطا کی یہ رب کائنات کے خصوصی کرم کی علامات ہے اللہ تعالیٰ کے یہ نیک بندے قرآن و سنت پر عمل پیرا تھے انکی تعلیمات زندگی بدل دینے والی ہے ان پر عمل سے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن