چین کا عطیہ کردہ سامان افغانستان کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم
شبرغان (شِنہوا) چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان حکام نے افغانستان کے شمالی صوبہ جازجان کے 500 بے سہارا خاندانوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ صوبہ میں مہاجرین اور وطن واپسی امور کے سربراہ عبدالقیوم نظاری نے شِنہوا کو بتایا کہ تقسیم کے پہلے دن 100 گھرانوں نے کمبل اور کوٹ سمیت امداد حاصل کی۔ عہدیدار نے کہا کہ باقی 400 خاندان اگلے 4 روز میں امداد حاصل کریں گے۔ عہدیدار نے بتایا کہ صوبہ جوزجان میں تقریبا 20 ہزار بے گھر اور غریب خاندان رہتے ہیں جنہیں فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے در خواست کی کہ وہ نازک گھڑی میں ضرورت مند افغانوں کی مدد کریں۔