• news

عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تاریخی پیکیج دیا:وزیر صحت


لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران نیاپاکستان صحت کارڈ کی مختلف ڈویژنزمیں تقسیم کے اقدامات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران وزیر صحت کو نیاپاکستان صحت کارڈکی تقسیم کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان نے پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈکی شکل میں صحت کا تاریخی پیکج دیاہے۔31مارچ2022تک پنجاب کے تمام اضلاع میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیاجائے گا۔20جنوری سے راولپنڈی،9فروری سے فیصل آباد،22فروری سے ملتان،2مارچ سے بہاول پور،21مار چ سے گوجرانوالہ اور 31مارچ سے سرگودھاکے تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیاجائے گا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے مزیدہسپتالوں کوتیزی کے ساتھ منتخب کیاجارہاہے۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی سہولت کی خاطرلاہورکے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 29000بستردستیاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن