• news

 صحت کارڈ غریب اور سفید پوش طبقے کیلئے ایک انقلاب ہے: طاہررشید


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین بیت المال لاہور سٹی اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے مرکزی رہنما طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے صحت کارڈ غریب اور سفید پوش کیلئے ایک انقلاب ہے جس کی بدولت اب ہر غریب مہنگے سے مہنگے اور اچھے سے اچھے ہسپتال میں اپنا اور اپنے پورے خاندان کا علاج کروا سکے گا، ان خیالات اظہار انہوں بیت المال لاہور سٹی کے ممبران کے اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران ہی ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں ہیں، طاہر رشید چوہدری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو ملک وقوم کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، جس کی وجہ سے بلامقصد واویلا کیا جارہاہے۔  وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنیوالے آج ملکی ترقی پر شرمسار ہورہے ہیں، انکی وزیر اعظم عمران خان پر بلا جواز تنقید بے معنی ہے اور یہی وجہ کہ وزیراعظم عمران خان وطن عزیز پاکستان کو مزید مستحکم کرنے میں شب و روز مخلصانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن