• news

 سیدتجمل حسین کیخلاف فراڈریفرنس پرسماعت منظور، ملزم آج طلب


اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سیدتجمل حسین کیخلاف نوکری کا جھانسہ دیکر ٹیسٹنگ کمپنیوں کے نام پرعوام سے کروڑوں روپے کے فراڈریفرنس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ملزم کو آج طلب کرلیا۔نیب راولپنڈی کی جانب سے نوکری کے جعلی اشتہاروں کا ریفرنس دائر کیاگیاجس میں چار ٹیسٹنگ کمپنیوں کے مالک سید تجمل حسین ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں، ریفرنس کے مطابق ہزاروں نوکریوں کے جعلی اشتہاروں سے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو لوٹا گیا ٹیسٹنگ فیس کی مد میں شہریوں سے ساڑھے تین سو سے ایک ہزار روپے تک فیس لی جاتی رہی شہریوں سیمجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیاوارنٹس جاری کر کے چھاپے مارے لیکن ملزم روپوش ہینیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر جہانزیب مرزا نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیااسلام آباد ٹیسٹنگ، گلوبل ٹیسٹنگ، جاب ٹیسٹنگ اور فیوچر ٹیسٹنگ نامی کمپنیوں کے نام پر عوام سے فراڈ ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن