اسرائیل پر راکٹ داغنے والے نتائج کے خود ذمہ دار ہیں،صیہونی وزیراعظم
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والا کوئی بھی فریق یا گروپ اس کے نتائج کا ذمہ دارہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے تل ابیب کے قریب غزہ سے داغے گئے دو راکٹوں کے حوالے سے کہی۔کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ رات خان یونس میں حماس کے راکٹ پروڈکشن کمپلیکس میں متعدد اہداف پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر حماس کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا۔