• news

پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے6وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز 


لاہور( سپورٹس ڈیسک)  نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے6 وکٹوں کے نقصان پر401 رنز بنا لئے اور اسے 73 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ کپتان مومن الحق نے88 ، لٹن داس نے86 ، محمود الحسن نے 78 اور نجم الحسن شانتو 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو یاسر علی11 اور مہدی حسن میراز 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن