قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے شادی کرلی
لاہور( سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے 26 سالہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب خیبر پی کے کے ضلع بنوں میں ہوئی جس میں معروف قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔مڈل آرڈر بیٹر کی شادی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، وسیم جونیئر، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے شرکت کی۔خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی، جس میں ثقافتی رنگ نمایاں تھا۔خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔