کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.07 روپے یونٹ مہنگی
اسلام آباد (نامہ نگار) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر سنا دی گئی اور بجلی ایک روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا گیا اور ایک روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کے الیکٹرک کے صارفین پر1 ارب 91 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ کراچی کے صارفین دسمبر کے بلوں میں ستمبر کی فی یونٹ پونے 4 روپے ایڈجسٹمنٹ بھی ادا کر رہے ہیں۔