بلاول نے 5 سال میں 2 کروڑ 62 لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کیا: پیپلز پارٹی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانچ سالوں میں انکم و زرعی ملا کر کل دو کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار 691 ٹیکس ادا کیا۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 2021ء میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 74 ہزار 378 ٹیکس جمع کروایا۔ 2020ء میں مجموعی طور 60 لاکھ 43 ہزار 471 روپے ٹیکس ادا کیا۔ 2019ء میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 65 ہزار 243 روپے ٹیکس ادا کیا۔ انہوں نے 2018ء میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 52 ہزار 117 روپے ٹیکس جمع کروایا۔ 2017ء میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 95 ہزار 482 روپے ٹیکس ادا کیا۔