• news

 سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی طرف سے ایٹمی عدم پھیلاؤ پر مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم 

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے 5عالمی جوہری طاقتوں کی جانب سے ایٹمی جنگ سے بچنے اور ایٹمی ہتھیاروں کے مزید پھیلائو کو روکنے  بارے مشترکہ بیان  کا خیرمقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے 5عالمی جوہری طاقتوں کی جانب سے ایٹمی جنگ سے بچنے اور ایٹمی ہتھیاروں کے مزید پھیلائو کو روکنے کا خیرمقدم کیا ہے اور جوہری طاقت کی حامل ریاستوں کی طرف سے اپنے دو طرفہ اور کثیر جہتی عدم پھیلائو، تخفیف اسلحہ اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدوں اور وعدوں کی تعمیل کرنے کی ضرورت  اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے  کے تحت اپنی ذمہ داریاں کو تسلیم کرنے کے بیان کو سراہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام جوہری خطرات کو روکنے کا واحد حل تمام جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ ہے اور سیکرٹری جنرل جلد اس ہدف کے جلد حصول کے لیے جوہری طاقتوں کی حامل ریاستوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن