• news

بس ٹرمینل قصور پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے حکم پر بس ٹرمینل قصور پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ٹریفک وارڈن محمد الیاس نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔ ڈرائیورز نے یقین دہانی کرائی کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن