ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے :ارشاد اللہ سندھو
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز لائرز فورم ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار ہال سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت پیپلز لائرز فورم ضلع گوجرانوالہ کے سینئرصدر احد محمود رامے ایڈووکیٹ نے کی جبکہ پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے انہوں نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کو مضبوط محفوظ اور خوشحال ملک بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑی اور عالمی سازش کے ذریعے ان کا جوڈیشل قتل کیا گیا۔