ملکی معاشی صورتحال خطرناک حد تک خراب ہو گئی : پیر غلام فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ، سابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ اناڑی کھلاڑیوں کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال خطرناک حد تک خراب ہو گئی ،ملک میں فوری نئے عام انتخابات کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہیں رہا ، شریف برادران پاکستانی سیاست کی ناقابل تردید حقیقت ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اروپ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں کی نااہلی اور بے حسی کی بدولت ملکی معیشت تیزی سے گہری کھائی میں گر ر ہی ہے ملکی نظم ونسق چلانے کو کھیل سمجھنے والے اناڑیوں نے ملکی معیشت کادیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے اور ملک کے بچے بچے کو اربوں ڈالر کا مقروض کر دیا ہے موجودہ ملکی حالات میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کے سوا اور کوئی آپشن نظر نہیں آتاملک میں نئی عوامی حکومت ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران ملکی سیاست کالازمی حصہ ہیں انہیں سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کا انجام اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں آنے والا دور مسلم لیگ ن ہی کا ہے۔