اصغر وڑائچ کی شفقت محمود سے ملاقات پنجاب کی صدارت ملنے پر مبارکباد دی
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق تحصیل صدر گوجرانوالہ تحریک انصاف چوہدری اصغر وڑائچ نے پنجاب کے صدر شفقت محمود سے ملاقات کی اور پنجاب کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ضلع گوجرانوالہ میں آئندہ کے لیے پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری اصغر وڑائچ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سابقہ تمام تنظیمیں ختم کرکے نئی تنظیموں میں نظریاتی کارکنوںکو شامل کرنے کا جو عندیہ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے کیوں کہ تحریک انصاف کی نمائندگی صرف پارٹی کے نظریاتی کارکن ہی کرسکتے ہیں ۔