جعلی مینڈیٹ لینے والوں گھر جانے کاوقت آچکا: جہانزیب خان
جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے حکمران فی الفور اقتدار سے الگ ہو جائیں ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام کی حقیقی منتخب کردہ قیادت کواقتدار سونپا جائے، جعلی مینڈیٹ لینے والوں کا گھر جانے کاوقت آچکا ہے، ملک میں بڑھتی مہنگائی سے غریب شہری کاچولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے عوام کو حکومتی سطح پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔