• news

 نواز شریف کا دور سنہرا، عوام خوشحال ، مطمئن ،مہنگائی کم تھی:عثمان ابراہیم

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں نہ کوئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور نہ ہی عوام کی بہتری کے لئے کوئی پروگرام دیا گیا ہے ۔ انہوں نے گذشتہ روزنوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا دور پاکستان کی تاریخ میں سنہری دور کی حیثیت رکھتا ہے ۔ عوام خوشحال تھے ۔ مطمئن تھے ۔ مہنگائی کم اور ملک ترقی کی طرف تیزی سے گامزن تھا مگر موجودہ حکومت نے اقتدار میں آ کر ملک کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے سے لوگ آج بھی میاں نواز شریف کو یاد کرتے ہیں اور وہ منتظر ہیں کہ کب پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا جب سے پاکستان معرض وجود میں آیاہے جس قدر مہنگائی آج ہے اور جس طرح حکومت بد عنوانیاں کر رہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے لئے کوششیں اور دعائیں کر رہے ہیں اور حکومت سے ہم سب جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے روزنامہ نوائے وقت کی پالیسی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن